• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158230

    عنوان: تجارت میں ترقی، اور اولاد کے لیے وظیفہ

    سوال: مجھے چند چیزوں کے لیے دعا یا وظیفہ بتلادیں۔ (۱) میری شادی کو ہوئے ساڑھے تین سال ہوگئے، اب تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، ڈاکٹروں کو صرف ایک مرتبہ بتایا تھا، چیک اَپ تو سب نارمل تھا مجھے اور میری اہلیہ کو۔ آپ مجھے کوئی دعا یا وظیفہ تبادیں۔ (۲) ہم ملازمت کے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں لیکن نہیں مل رہی ہے ۶/ ماہ سے، تو اب ہم نے تجارت کرنے کا ارادہ کیا ہے تو آپ کوئی دعا بتلادیں تاکہ تجارت میں خوب ترقی اور نفع ہو جسے ہمیں جماعتوں میں تقاضہ میں نکلنے میں آسانی ہو۔

    جواب نمبر: 158230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:455-412/M=5/1439

    (۱) یہ دعا کثرت سے پڑھا کیجیے: رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ، اور یہ عمل بھی کیجیے کہ دو انڈے اُبال کر اس کے چھلکے اتار لیجیے پھر ایک انڈے پر یہ آیت لکھئے: وَالسَّمَاءَ بَنَیْنَاہَا بِأَیْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ اور اس کو آپ (شوہر) کھالیں اور دوسرے انڈے پر یہ لکھئے: وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاہَا فَنِعْمَ الْمَاہِدُونَ اور اس کو بیوی کو کھلادیں اور حیض سے پاکی کے بعد بیوی سے ہمبستری بھی کریں، اور اللہ تعالیٰ سے اولاد کے لیے دعا کرتے رہیں۔

    (۲) اللہ آپ کو حلال ذریعہ معاش عطا کرے۔ (آمین)۔ روزانہ مغرب وعشاء کے درمیان سورہٴ واقعہ پڑھا کیجیے اور یہ آیت بھی کثرت سے پڑھا کیجئے: اللَّہُ لَطِیفٌ بِعِبَادِہِ یَرْزُقُ مَنْ یَشَاءُ وَہُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیزُ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند