• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15797

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اولاد پر بندش کے لیے کوئی وظیفہ ہے تاکہ وہ بندش بے اثر ہوجائے؟ یعنی مجھ کو بندش کو ختم کرنے کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز مجھ کو اولاد کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اولاد پر بندش کے لیے کوئی وظیفہ ہے تاکہ وہ بندش بے اثر ہوجائے؟ یعنی مجھ کو بندش کو ختم کرنے کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز مجھ کو اولاد کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 15797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1388=1409/1430/ل

    بندش ختم کرنے کے لیے آپ معوذتین تین بار اور تین بار یہ دعاء أعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ تین بار پانی اور کھانے پر دم کرکے بچہ کو کھلاتے رہیں اور أعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لکھ کر بچے کے گلے میں لٹکادیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بندش ختم ہوجائے گی۔

    (۲) حصول اولاد کے لیے آپ رَبِّ ہَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاءِ پڑھتے رہا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند