• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157357

    عنوان: اجنبیہ سے محبت ختم کرنے کا وظیفہ

    سوال: حضرت مفتی صاحب، میں کسی سے محبت کرتا ہوں لیکن میں اب محبت کرنا پسند نہیں کرتا ہوں ،لیکن دل بار بار اس کی طرف مائل ہو تا ہے ، اس لئے حضرت اس کا کوئی حل بتائیں جس سے کہ میرا دل اس سے جدا ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 157357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:342-286/sd=4/1439

    کسی اجنبیہ سے تعلق رکھنا حرام و ناجائز ہے ،دنیا و آخرت میں اس پر سخت پکڑ ہوسکتی ہے ، اس لیے آپ اُس سے کسی طرح کا تعلق نہ رکھیں، مفید کاموں میں مصروف رہیں اور یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں : اللّٰہم إنی أسئلکَ حُبَّک وحُبَّ مَن یُحِبُّکَ وحُب عمل یقرب الیٰ حبک۔ اللہم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند