Pakistan

سوال # 157318

حضرت، میری بہن کو کچھ سال پہلے لقوہ ہو گیا تھا جس سے اس کے چہرے کا ایک حصہ متاثر ہو گیا تھا۔ علاج سے ٹھیک ہو گیا لیکن مکمل افاقہ نہیں ہوا، اب بھی جب بات کرتی ہے تو پتا چلتا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ عنایت فرما دیجئے کہ اللہ مکمل شفاء دے۔

Published on: Dec 27, 2017

جواب # 157318

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:459-393/H=4/1439



ایک مرتبہ دن میں اور ایک دفعہ رات میں کسی وقت اکیس مرتبہٴ سورہٴ الحمد شریف اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے بہن کو پلادیا کریں، اللہ پاک پوری صحت وشفا عطا فرمائے۔ آمین



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات