• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156928

    عنوان: نئے مكان میں شفٹ ہونے كے بعد سے مالی حالات سے پریشان ہوں

    سوال: میں نے نیا مکان بنایا ہے اور جب سے میں اس نئے مکان میں شفٹ ہوا ہوں تب سے میں مالی حالات سے پریشان ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:289-259/D=4/1439

    اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا، إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ، خوشحالی اور تنگی آنے جانے والی چیز ہے۔

    (۱) تنگی دور ہونے کے لیے نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن کا اہتمام گھر کے سب لوگ کریں۔

    (۲) اسی طرح بعد نماز عشاء، سات سات دفعہ درود شریف اول آخر پڑھیں اور بیچ میں چودہ تسبیح چودہ دانے یعنی چودہ سو چودہ مرتبہ یَا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کریں۔ ان شاء اللہ پریشانی دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند