• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156822

    عنوان: پریشان دور ہونے كے لیے كچھ پڑھنے كے لیے بتائیں

    سوال: حضرت، میں یہ اپنے والد محمد فہیم صاحب کی طرف سے لکھ رہا ہوں، ہم تقریباً تین سال سے ایک کام کرنے کو سوچ رہے ہیں لیکن جب بھی اس کام کے نزدیک پہنچتے ہیں تو کچھ نہ کچھ پریشانی آجاتی ہے جیسے سب سے پہلے کام کرنے کو سوچا تو والد صاحب محمد فہیم کی طبیعت خراب ہو گئی پھر کرنے کو سوچا تو پھر طبیعت خراب ہو گئی، تو آپ سے درخواست ہے کہ کوئی قرآن کی ایسی کوئی آیت بتائیں یا اور کچھ پڑھنے کے لیے جس سے یہ پریشانی دور ہو جائے۔

    جواب نمبر: 156822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:323-280/L=3/1439

    آپ چالیس دن سورہ بقرہ کی تلاوت اپنے گھر میں کریں ان شاء اللہ یہ پریشانی دور ہوجائے گی ،اورآپ خود اور گھر کے دیگر افراد نمازوں کا اہتمام رکھیں اور مغرب کی نماز کے بعد سورہ واقعہ کی تلاوت پابندی سے کریں،ان شاء اللہ رزق کی تنگی پیش نہ آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند