• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156783

    عنوان: میں نے کہہ دیا تھا کہ ”جو لڑکی ایسا کہے کہ میں پردہ نہیں کروں گی اس کی شادی کی فکر کرنا حرام ہے“ تو کیا میں اس سے توبہ کروں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب، ایک رشتہ دار لڑکی کے بارے میں مجھے معلوم ہوا کہ اس نے شادی کیلئے یہ شرط لگائی کہ میں پردہ نہیں کروں گی پھر کسی طرح مجھے کہا گیا کہ جس سے شادی ہو رہی ہے اس لڑکے کی چھان بین کر کے دیں جس پر میں نے کہا جو لڑکی ایسا کہے کہ میں پردہ نہیں کروں گی اس کی شادی کی فکر کرنا حرام ہے ، میں درمیان میں نہیں آؤں گا، میں چھان بین نہیں کروں گا ۔ حضرت یہ جو میں حرام کا لفظ کہا اس پر مجھے گناہ تو نہیں ملے گا ؟

    جواب نمبر: 156783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:400-296/B=4/1439

    ”شادی کی فکر کرنا حرام ہے“ یہ جملہ مناسب نہیں، توبہ کریں۔ اصل گناہ تو لڑکی کو ملے گا کیونکہ وہ ایک گناہ کا کام کرنے کے کہہ رہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند