India

سوال # 156731

حضرت میرے چچا نے ایک ہندو عورت سے شادی کی تھی، ابھی اسکی ایک بیٹی ہے جو پوجا وغیرہ سب کرتی ہے ، اور میرا بھائی اس کی بیٹی کے چکر میں پورا برباد ہو چکا ہے ، ہمارے گھر والوں کا اس بات کا پورا یقین ہے کہ کے اس کے گھر والوں نے کچھ جادو وغیرہ کیا ہوگا، کیوں کے میرا بھائی سب کو چھوڑنے کے لئے تیار ہے لیکن اس کی بیٹی کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں، وہ ہمیشہ چپ چاپ رہتا ہے ، نہ کھانا ٹھیک سے کھاتا ہے نہ کچھ، اس کے بیگ سے کچھ پتیاں بھی ملی ہیں جن میں چونا وغیرہ تھا لگا۔
براہ کرم کچھ ایسا عمل بتائی جس کے کرنے سے میرا بھائی ٹھیک ہو جائے اور ماں باپ کا فرمانبردار ہو جائے اور اس لڑکی سے چھٹکارا مل جائے اور نیک اور دیندار ہو جائے ۔

Published on: Dec 20, 2017

جواب # 156731

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:341-249/B=3/1439



ہمارے دارالافتاء میں عملیات یا کسی جادو وغیرہ کی کاٹ نہیں بتائی جاتی ہے نہ ہم لوگ اس فن کو جانتے ہیں، براہ مہربانی آپ کسی اچھے اور نیک، تجربہ کار عامل کا پتہ لگائیں اور ان سے یہ کام کرائیں، ہمارے یہاں صرف مسائل کے جوابات لکھے جاتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات