متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 156483
جواب نمبر: 15648301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:182-161/sd=3/1439
بواسیر کا بہتر علاج موجود ہے، آپ کسی ماہر طبیب سے رجوع کریں، احادیث میں بیماری سے بچنے اور بیماری کو دور کرنے کے لیے صدقہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، ہرنماز کے بعد یہ دعا بھی پڑھتے رہیں۔ اللّٰہُمَّ إنِّيْ أسْأَلُکَ شِفَاءً مِنْ کُلِّ داءٍ“۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اکیس سالہ ایک لڑکی ہوں، میں ایک صالح، متقی اور داعی شوہر چاہتی ہوں جس کے گھر والے بھی دینی احکام پر عمل کرتے ہوں۔ میرے لیے بہت سے رشتے آئے مگر مجھے ایک بھی رشتہ پسند نہیں آیا اس کی وجہ سے میری ماں مجھ سے خفا ہیں ۔ آں جنا ب سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں اور ایک اچھے شوہر کے لیے کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتائیں۔
2889 مناظرمیری ایک بہن نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر کے کورٹ میرج کر لی تھی۔ ہم لوگ اس شادی پر راضی نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکا بالکل جاہل اور دوسری برادری کا تھا اور بالکل بھی کفو نہ تھا، جب کہ میری بہن ایک ڈاکٹر تھی۔ ان کے اس فعل کے بعد ابو نے مجبوری میں نکاح اور رخصتی بھی کردی۔ شادی کے دس سال کے بعد میری بہن کو خلع لینا پڑا، کیوں کہ اس لڑکے نے ہیروئن کا نشہ کرنا شروع کردیا تھا اور کچھ بھی کام نہ کرتا تھا۔ اب معاملہ میری چھوٹی بہن کا ہے جو اس لڑکے کے بھانجے کے ساتھ شادی پر بضد ہے۔ میری بہن نے ماسٹر کیا ہے اور وہ لڑکا ابھی تو پڑھ ہی رہا ہے اور خاندان میں سب جاہل ہیں۔ میری بہن والدین سے بہت بدتمیزی کرتی ہے۔ کسی کی بات نہیں سمجھ رہی ہے، ہمارے گھر سے دو تین دفعہ تعویذ بھی نکلے ہیں۔ اس کو والدین کی ضعیفی اور بیماری پر بھی ترس نہیں آتا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں گھر سے نہ بھاگ جائے۔ پھر یہ رسوائی والدین نہیں جھیل سکتے۔دونوں دل کے مریض ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئی جادو کا بھی چکر ہے۔ بہت دعا کررہے ہیں ،سورہ بقرہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزا دے، بہن کو راستہ پر لانے کے لیے کوئی عمل بتا دیں۔
3276 مناظربار بار توبہ ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟
2546 مناظر