India

سوال # 156471

حضرت، بچپن سے میں بہت غلط لوگوں کی صحبت میں رہا ہوں جس کی وجہ سے مجھے کچھ غلط کام (مشت زنی) کرنے کی بیماری سی ہو گئی ہے پر اَب مجھے اس کا اندازہ ہوگیا ہے کہ میں یہ غلط کر رہا ہوں، اب میں اس سے چھٹکارہ چاہتا ہوں، میں نے بدلنے کی بہت کوشش کی ہے، اپنے نفس پر بہت کنٹرول کرتا ہوں پر بہک جاتا ہوں، اور اس کی وجہ سے میرے جسم میں جو نقصانات ہوئے ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ سب صحیح ہو جائیں۔
آپ مجھے کجھ ایسا وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے میری مردانہ طاقت پہلے جیسی ہو جائے اور میں پھر سے ویسے ہی صحت یافتہ ہو جاوٴں، اور جو نقصانات ہوئے ہیں وہ سب صحیح ہو جائیں، آپ کی بڑی ہی مہربانی ہوگی۔

Published on: Nov 22, 2017

جواب # 156471

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 328-286/H=2/1439



محض وظیفہ اور دعاء کافی نہیں ہے اولاً سچی پکی توبہ کریں اور پختہ ارادہ کرلیں کہ چاہے جان نکل جائے مگر مشت زنی نہ کروں گا اگر اس کے باوجود خدانخواستہ یہ بدفعلی پھر ہو جائے تو پھر سچی پکی توبہ کریں اور یہ بھی اپنے اوپر لازم کرلیں کہ ایک ہفتہ کی آمدنی غرباء فقراء مساکین محتاجوں پر سچی پکی توبہ کرنے کے بعد خرچ کروں گا اور جب تک یہ خرچ نہ کردوں کھانا نہ کھاوٴں گا اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورہٴ الحمد شریف اور سات سات دفعہ اول و آخر درود شریف پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرکے پانی پر دم کرکے پی کر سویا کریں تقریبا آدھا گھنٹہ روزانہ فضائل اعمال کا مطالعہ کیا کریں کسی اچھے متدین طبیب یا ماہر تجربہ کار ڈاکٹر سے علاج بھی جاری رکھیں اللہ پاک پوری صحت عطا فرمائے آمین۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات