• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156430

    عنوان: دعا كی درخواست

    سوال: آپ نے میرے سوال # 60818 میں خواب کی تعبیر میں حج کی سعادت کے بارے میں بتایا تھا ۔اللہ کا شکر ہے کہ میری یہ دیرینہ خواہش اسی سال 2015 میں پوری ہوئی۔ اسی کے ساتھ ہی آپ نے میرے سوال نمبر 69935 اور 148299 میں بھی میرے خواب کی بہت اچھی تعبیر بتائی۔ اب میرا اس سال دسمبر میں عمرے پر جانے کا ارادہ ہے جن کے گروپ کے ساتھ حج کرنے گیا تھا ۔ سب کچھ طے ہوگیا میں نے اپنے دفتر سے چھٹی بھی لے لی مگر جب میں نے عمرے کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آپ ادائیگی نہ کریں تھوڑا مسئلہ ہے ۔ اب میں بہت پریشان ہوں ۔ اللہ سے رو رو کر دعا بھی کررہا ہوں کہ اللہ تمام رکاوٹوں کو دور فرما دے ۔اور آسانی فرما دے ۔(آمین)۔ آپ سے بھی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 156430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:293-227/B=3/1439

    ہم دل سے آپ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام روکاوٹوں کو دور فرمائے، تمام مشکلات کو آسان فرمائے۔ آمین

    آپ کے لیے عمرہ کو آسان فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند