• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15642

    عنوان:

    میرا لڑکا عاصم خان جس کی عمر26سال ہے نے اپنا ذہنی سکون کھو دیا ہے، جب کہ وہ انجینئر اور گریجویٹ بھی ہے۔ نوکری اور اپنے مستقبل کی فکر کرنے کے بجائے وہ درگاہ اور کافروں کے پاس جاتاہے۔اس کو مسلسل گردے کی پتھری بھی ہے۔ اگر چہ بہت ساری پتھریاں پیشاب کے ذریعہ سے باہر بھی آگئی ہیں۔ اس کا گزشتہ پانچ سال کے درمیان پانچ مرتبہ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لوگ مسلسل گردہ میں پتھری کے پیدا ہونے کا سبب جاننے سے قاصر ہیں۔ وہ پورے طور پر ڈسٹرب ہوگیاہے۔ ہم کو اس بات کا یقین ہے کہ اس پر شیطان فطرتوں نے عمل کیا ہے، اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے۔ وہ اپنے خیر خواہوں سے نفرت کرتاہے بشمول اپنے چھوٹے بھائی اور ماموں کے جو کہ عالم اور حافظ ہیں۔ اس کی ماں کا نام فوزیہ بیگم ہے،جو کہ بہت مذہبی اور کٹر نماز ی ہیں، پابندی سے قرآن کی تلاوت کرتیہیں۔ طبی علاج کے علاوہ میں نے کچھ مشہور و معروف عالموں سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کو کچھ شیطانی پریشانی ہے، لیکن پریشانی معلوم کرنے سے معذورہیں۔ میرے گھر والے آپ کے بہت زیادہ ممنون ہوں گے اگر آپ اس مسئلہ کو حل کردیں او رہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1371=273tl/1430/ل

    یہاں پر کوئی عامل نہیں ہے، جو یہ بتاسکے کہ آپ کے لڑکے کو اثر ہے یا نہیں؟ البتہ اگر شیطانی اثر کا اندیشہ ہو تو آپ اپنے لڑکے سے کہہ دیں کہ وہ ایک وقت مقرر کرکے 40 دن تک سورہٴ بقرہ پڑھ لیا کرے، نیز ہرنماز کے بعد اور سونے سے پہلے آیت الکرسی چاروں قل اور تسبیح فاطمی پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کرے۔ ان شاء اللہ اثرات ختم ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند