India

سوال # 156123

حضرت مفتی صاحب! مجھے میرے گھر میں بور ویل (borewell) کروانا ہے، لیکن جس طرح ہر عمل کرنے سے پہلے اللہ کا حکم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دیکھنا یہ دین سکھاتا ہے، اس لیے مجھے کچھ مسنون عمل بتائیں جس کی برکت سے اللہ ہمیں میٹھااور صاف و شفاف پانی عطا فرمائے۔

Published on: Dec 18, 2017

جواب # 156123

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:269-210/B=3/1439



آپ بورنگ کرانے سے پہلے دو رکعت صلاة الحاجة پڑھیں، اس کے بعد خوب خشوع وخضوع کے ساتھ اللہ سے دعا کریں کہ اے اللہ ہمیں اپنی قدرت کاملہ اور رحمت کاملہ سے میٹھا پانی عنایت فرما اور صاف وشفاف پانی عطا فرما۔ ان شاء اللہ شیریں اور صاف وشفاف پانی اللہ تعالیٰ عنایت فرمائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات