• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155893

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت پیدا ہونے كا وظیفہ

    سوال: کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے میرے دل میں حضرت محمد صل اللہ علیہ و سلم کی محبت پیدا ہو جائے ؟

    جواب نمبر: 155893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:170-142/M=3/1439

    ہرکام میں پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور ان کا پاکیزہ طریقہ معلوم کرکے اس کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند