• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155797

    عنوان: موٹابا ختم كرنے كے لیے كوئی دعا بتادیں

    سوال: حضرت، میری عمر ۲۲/ سال ہے، میرا وزن بہت زیادہ ہے، اس کا علاج میں نے ڈاکٹروں سے کروایا پر میرا وزن کم نہیں ہو رہا، اس کے علاوہ آیورویدک اور ہومیوپیتھک کا علاج بھی کرایا لیکن مجھے کوئی فرق نہیں ہوا میرا وزن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے مجھے بہت پریشانی ہے ہر اعتبار سے۔ دوا ہو چکی، اب بس دعا چاہئے۔ کوئی ایسا عمل یا کوئی ایسی دعا ہو جس سے میری یہ پریشانی دور ہو، مہربانی کرکے بتائیں یا کوئی مجرب عمل ہو جس سے یہ پریشانی پوری طرح سے ختم ہو جائے۔

    جواب نمبر: 155797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 148-81/SN=2/1439

    آپ مایوس نہ ہوں حتی المقدور علاج و معالجے کا سلسلہ جاری رکھیں اور ساتھ یہ عمل بھی کریں: روزانہ کسی وقت اول و آخر سو سو مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانچ سو مرتبہ ”لاحول ولا قوة إلا باللہ“ پڑھیں، پھر اللہ تعالی سے اپنی اس پریشانی کے ختم ہونے کے لیے دعا کیا کریں، ان شاء اللہ آپ کی پریشانی دور ہوگی اور آپ ایک نارمل آدمی کی طرح ہو جائیں گے۔ (ماخوذ مستند روحانی نسخے، ص: ۶،۶۱، ط: لاہور) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند