• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155619

    عنوان: ٹینشن کیسے دور ہو

    سوال: حضرت،مجھے بہت زیادہ ٹینشن ہوتا ہے۔ اگر کوئی چھوٹی بات بھی ہو جائے تو دماغ میں وہی خیال آتا رہتا ہے، نماز میں بھی دقت ہونے لگتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:92-56/N=2/1439

    آپ استغفار کی کثرت کریں، إن شاء اللہ ٹینشن کا مزاج آپ کا آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا یا کم ہوجائے گا، حدیث پاک میں ہے: استغفار کی کثرت پر ہر قسم کی الجھن اور ٹینشن سے نجات کا وعدہ فرمایا گیا ہے، اللہ تعالی آپ کے ساتھ عافیت کا معاملہ فرمائیں:

    عن ابن عباسقال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند