• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155425

    عنوان: پیدائش کے وقت آسانی كے لیے دعا

    سوال: حضرت کوئی دعا بتائیں جس سے پیدائش کے وقت آسانی ہو، دہشت نہ ہو، دل میں اور جسم میں طاقت رہے برداشت کرنے کی۔

    جواب نمبر: 155425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 70-30/SN=1/1439

    (الف) یاأیہا الناس اتقوا ربکم إن زلزلہ الساعة شيء عظیم۔اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنا حفاظتِ حمل کے لیے مفید ہے۔ (اعمال قرآنی، ص: ۵۹)

    (ب) ”وألقت مافیہا وتخلّت وإذنت لربہا وحُقَّت“ گیارہ مرتبہ پڑھ کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کرکے اگر عورت کو کھلا پلایا جائے اور پانچ یا سات پینے کی تعویذ بناکر اسے چٹایا جائے تو ان شاء اللہ ولادت بہ آسانی ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند