• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154714

    عنوان: سچی پکی توبہ سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبولیت

    سوال: میں اس طرح کا خواب بہت زیادہ دیکھتاہوں کہ میں کسی چیز سے بھاگ رہاہوں اور میں اپنے آپ کو اس چیز سے چھپا چاہتاہوں، اور میں دوڑتے ہوئے تھک جاتاہوں، مگر جس جگہ بھی اپنے آپ کو چھپانا چاہتاہوں تو مجھے وہ چیز دوبارہ پالیتی ہے اور مجھ کو ڈراتی ہے، مجھے صحیح سے معلوم نہیں کہ وہ چیز کیا ہے، بلکہ کبھی کبھار بندر دیکھتاہوں، یا یہ کوئی شخص ہوتاہے، وغیرہ ۔ براہ کرم، مجھے مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟میں نے تین سال پہلے اپنا طرز زندگی بدل دیاہے اور میں اسلام کے مطابق زندگی گذاررہاہوں، میں پابندی سے پانچوں کی وقت نماز پڑھتاہوں، میں ایک طالب علم ہوں اور میں شرعی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کررہاہوں، میری داڑھی ہے، مجھے معلوم نہیں کہ میں اللہ کی نظر میں کیا غلط کررہاہوں؟

    جواب نمبر: 154714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:954-902/H=8/1439

    آپ نے غلط قسم کی تمام عادتوں کو چھوڑکر سچی پکی توبہ کرکے اسلام کے مطابق زندگی گذارنا شروع کردیا آپ نماز پابندی سے پڑھتے ہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کچھ کوتاہی نہیں کرتے اور شرعی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ سب کام اخلاص کے ساتھ اصول کے مطابق انجام دے رہے ہیں تو بس آپ اللہ پاک کے نزدیک مقبول ہیں خواب کی وجہ سے پریشان نہ ہوں اس طرح کے خواب شیطانی وساوس کے قبیل سے ہوتے ہیں ایسا کوئی خواب نظر آئے تو بائیں طرف کو تھو تھو کرکے تین مرتبہ أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند