• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154623

    عنوان: غصہ كم كرنے كے لیے دعا بتادیں

    سوال: میرا چھوٹا بھائی ابھی کالج میں پہلے سال میں پڑھ رہا ہے۔ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے پر جماعت کی پابندی نہیں ہو پاتی۔ اور زیادہ ہی غصہ والا ہے۔ ابو امی کی باتوں پر بھی غصہ ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی اتنا سخت غصہ ہوتا ہے کہ پورا چہرہ لال ہو جاتا ہے۔ ہمیں بہت فکر ہے کہ کالج میں کہیں مار پیٹ نہ کر لے۔ یا باہر کسی سے جھگڑا نہ کر بیٹھے۔ اس لیے کوئی دعا وغیرہ کہ جس سے اس کا غصہ تھم جائے، بتائیں نیز روزی میں برکت اور نوکری مل جائے اس کے لیے بھی کوئی دعا بتادیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 154623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1569-1422/B=1/1439

    وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ۴۰/ مرتبہ پڑھ کر بوتل کے پانی میں دَم کریں، اور اسے ہر روز صبح وشام ۴۰/ روز تک پلاتے رہیں نیز آیت الکرسی بھی پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند