• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 1545

    عنوان: براہ کرم استخا رہ کا طر یقہ بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: براہ کرم استخا رہ کا طر یقہ بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 1545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 908/ ج= 908/ ج

     

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم استخارہ کی تعلیم دیتے وقت فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کو کسی مباح کام کے کرنے نہ کرنے کے سلسلہ میں تردد ہو تو اسے چاہیے کہ دو رکعت نفل پڑھے، پھر یہ دعا پڑھے: اللّٰھمَّ اِنِّي أستَخیرُک بِعِلْمِکَ وَأسْتَقْدِرُکَ بقُدرتکَ وأسئلکَ من فضلکَ العظِیمِ فَإنَّکَ تَقْدِرُ وَ لاَ أقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَ لاَ أعْلَمُ وَأنْتَ عَلاَّمُ الْغُیوبِ اللّٰھمَّ إن کُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ ھٰذَا الْأمرَ (جب اس لفظ پر پہنچے تو اس کو پڑھتے وقت اس مباح کام کو ذہن میں رکھے جس کے کرنے نہ کرنے کے سلسلہ میں اسے تردد ہے) خَیْرٌ لِّيْ فِي دینِي وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ أمْرِيْ فَاقْدُِرْہُ لِي وَیَسِّرْہُ لِيْ ثُمَّ بَارِکْ لِيْ فِیْہِ، وإن کُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ ھٰذَا الْأمرَ (اس لفظ کو پڑھتے وقت بھی اس کام کو ذہن میں رکھے) شَرٌّ لِّيْ فِي دینِي وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ أمْرِيْ فَاصْرِفْہُ عَنِّيْ وَاصْرِفْنِيْ عَنْہُ واقْدُِرْلِيَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ أَرْضِنِيْ بِہ اس سے ان شاء اللہ اس کا تردد دور ہوجائے گا اور دل کرنے یا نہ کرنے کی طرف مائل ہوجائے گا۔ اوراگر ایک بار استخارہ سے تردد دور نہ ہو تو دوبارہ، سہ بارہ سات مرتبہ تک کرے، سات مرتبہ استخارہ سے ان شاء اللہ ضرور تردد دور ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند