• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154411

    عنوان: کیا نوکری کے لیے یہ دونوں وظائف ایک ساتھ عشاء کی نماز کے بعد پڑھے جاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا نوکری کے لیے یہ دونوں وظائف ایک ساتھ عشاء کی نماز کے بعد پڑھے جاسکتے ہیں؟ (۱) یا لطیف ایک ہزار ایک سو گیارہ (1111) مرتبہ۔ (۲) یا وہاب ایک ہزار چار سو چودہ (1414) مرتبہ۔ اگر نوکری کے لیے اب کوئی اور وظیفہ بھی ہو تو بتادیں۔

    جواب نمبر: 154411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1310-1073/D=1/1439

    (۱) جی ہاں دونوں وظائف بعد عشاء پڑھ سکتے ہیں جس قدر پڑھیں چالیس دن تک پابندی ضرور کریں۔

    (۲) صلاة الحاجة کا اہتمام کریں یعنی تازہ وضو کرکے دو رکعت نفل نماز کی نیت باندھیں بہتر ہے کہ پہلی رکعت میں قل یا أیہا الکافرون اور دوسری رکعت میں قل ہو اللہ أحد پڑھیں اور بعد نماز درود شریف پڑھ کر خوب یکسوئی سے دل لگا کر دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند