• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154292

    عنوان: رزق کی تنگی کو دور کرنے کا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    سوال: حضرت مفتی صاحب! قرآن کریم کے حوالہ سے رزق کی تنگی کو دور کرنے کا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 154292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1254-1038/D=12/1438

    (۱) بعد نماز عشاء آگے پیچھے گیارہ گیارہ بار درود شریف اور بیچ میں گیارہ تسبیح یَا مُعِزُّ کی پڑھ کر دعا کیا کریں۔

    (۲) بعد نماز عشاء سات سات بار آگے پیچھے درود شریف اور بیچ میں چودہ تسبیح اور چودہ دانے یعنی چودہ سو چودہ (۱۴۱۴) مرتبہ یَا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کیا کریں، ان شاء اللہ رزق میں فراغت اور برکت ہوگی۔ ان شاء اللہ

    نوٹ: (۱، ۲) دو وظیفے لکھے گئے کوئی ایک بھی پڑھ لیا کریں کافی ہوگا۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند