• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154226

    عنوان: حصول اولاد کے لئے دعا یا وظیفہ

    سوال: ہماری شادی فروری 2017 کو ہوئی تھی ،آج 16 اگست ہے ، اب تک میری بیوی کو حمل نہیں ٹھہرا ہے ، ہمیں اولاد کی خواہش ہے ۔ براہے مہربانی ہمیں کوئی دعا یا وظیفہ بہت جس سے ہمیں اولاد ہو ۔جزاک اللّہ خیرا

    جواب نمبر: 154226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1384-1394/B=1/1439

    آپ کثرت سے یہ دعا پڑھتے رہیں رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ۔

     ایک بہت مجرب عمل بھی بتاتا ہوں آپ دونوں مرغی کے دو انڈے ابال لیں اور ان کے چھلکے اتارلیں، ایک انڈے پر لکھیں وَالسَّمَاءَ بَنَیْنَاہَا بِأَیْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ یہ انڈا ناشتہ کے بعد شوہر کھالے، دوسرے انڈے پر لکھیں وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاہَا فَنِعْمَ الْمَاہِدُونَ یہ انڈا ناشتہ کے وقت صبح بیوی کھالے۔ چالیس روز تک یہ عمل مسلسل بلاناغہ کیا جائے، اس درمیان میں کبھی کبھی ہمبستری بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند