• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154116

    عنوان: میرے گھر والوں پر جادو کا اثر ہو گیا ہے ، میری بہن سوتے ہوئے ڈر جاتی ہے مجھے كوئی دعا یا وظیفہ بتادیں

    سوال: مفتی صاحب میرے گھر والوں پر جادو کا اثر ہو گیا ہے ، میری بہن سوتے ہوئے ڈر جاتی ہے اور کہتی ہے کہ مجھے کسی نے زور سے پکڑا ہوا تھا اسی طرح جاگتے ہوئے بھی ڈر جاتی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے آدمی کو دیکھا ہے اور اس نے مجھے پکڑا ہوا تھا اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھ نہیں سکتی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ جادو کے توڑ کا کوئی وظیفہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 154116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1482-1463/B=1/1439

    کسی دین دار دیانت دار عامل کی طرف رجوع کریں، آپ کے لکھنے پر ہم آپ کو ایک عمل بتاتے ہیں وہ یہ کہ اپنی بہن سے فرمادیں کہ وہ ہرفرض نماز کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کریں، یہ عمل چالیس روز تک کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند