• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 154093

    عنوان: پیر کی چھوٹی انگلی کے برابر والی انگلی میں زور زور سے سوئیاں چبھتی ہیں كہیں یہ جادو تو نہیں؟

    سوال: حضرت، میرے پیر کی چھوٹی انگلی کے برابر والی انگلی میں زور زور سے سوئیاں چبھتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کو بھی دکھایا، دوائی لکھ دیتے ہیں پر آرام نہیں ہوتا۔ ہر ڈاکٹر الگ الگ بات بتاتے ہیں اور دوا میں پین کلر (علی الفور دَرد کو دُور کرنے والی دَوا) لکھ کر دیتے ہیں لیکن بیماری نہیں پتا لگ پارہی ہے۔ حضرت ! ذرا بتائیں، یہ کیا ہو رہا ہے ؟ یہ سوئیاں چبھنا کیا یہ جادو تو نہیں؟ اگر ہے! تو میرے لیے دعا کردیجئے، اور ایک آسان وظیفہ/ نسخہ بتادیں کہ جس سے یہ جھٹ پٹ دور ہو جائے۔

    جواب نمبر: 154093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1206-1002/D=12/1438

    (۱) کسی اچھے حکیم کو دکھلالیں کبھی ریاح کے غلبہ سے ایسا ہوتا ہے۔

    (۲) نیز آپ وضو کرتے وقت پیر کی انگلیوں میں خلال خوب اچھی طرح کیا کریں۔

    (۳) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنَاکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا تین مرتبہ کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند