• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153978

    عنوان: میرے کارخانے میں کاریگر ٹک نہیں پاتے اس كے لیے كوئی دعا بتادیں

    سوال: حضرت میرا کشیدہ کاری کا کارخانہ ہے ، میرے کارخانے میں کاریگر ٹک نہیں پاتے ، وجہ سمجھ میں نہیں آتی، پیسہ بھی وقت پر ادا کر دیتا ہوں ،ہاں میرے کارخانے میں گانے بجانے کی کمی ہے ،میں حافظ قرآن ہوں، اس لیے مجھے اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے ۔ برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 153978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1364-1266/H=12/1438

    ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سات دفعہ سورہٴ قریش پڑھ کر دعاء کرنے نیز درود شریف کی کثرت (کم ازکم چار تسبیح دن اور رات میں کسی بھی وقت خواہ متفرق وقتوں میں ہوں) کا اہتمام کرتے رہیں، اللہ پاک حلال روزی برکت والی عطاء فرمائے رکاوٹوں کو دور کرے اور دارین کی عافیت سے مالا مال فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند