• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153956

    عنوان: نیک اولاد کے لیے وظیفہ

    سوال: (۱) میری شادی کو چھ مہینے ہو گئے ہیں ، نیک اولاد کے لیے کوئی وظیفہ بتادیجئے۔ (۲) میری بیوی کو تین دن حیض آتا ہے اور ہم سات دن بعد مباشرت کرتے تھے، ایک عالم صاحب نے مجھ سے کہا کہ چوتھے دن غسل کرکے مباشرت کرلینی چاہئے کیونکہ بچہ دانی کا منہ حیض ختم ہونے کے ایک یا دو دن تک ہی کھلا رہتا ہے، تو ہم نے چھ مہینے چوتھے دن مباشرت کیا تھا، کیا یہ عمل صحیح ہے؟ (۳) حمل ٹھہر نے کے لیے کوئی اسلامی تدبیر یا طریقہ جو آپ کے علم میں ہو تو ضرور بتائیے گا۔

    جواب نمبر: 153956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1179-968/D=12/1438

    (۱) رَبِّ ہَبْ لِی مِنْ لَدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً ہر نماز کے بعد گیارہ بار پڑھ لیا کریں۔

    (۲) اگر تین دن مکمل خون آنے کے بعد بند ہوتا ہے تو چوتھے دن مباشرت کرنا جائز ہے، جو مصلحت عالم صاحب نے بتلائی ہے طبی لحاظ سے وہ صحیح ہے۔

    (۳) بہشتی زیور حصہ نو (۹) کے آخر میں عملیات کے بیان میں آخری صفحہ پر (برائے عقیمہ) ایک عمل لونگ کا لکھا ہے، اسے کرلیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند