• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153802

    عنوان: گناہوں سے حفاظت کے لیے وظیفہ بتائیں

    سوال: (۱) گناہوں سے بچنے کے لیے اور بچوں کو نافرمانی سے بچانے کے لیے کوئی عمل یا وظیفہ یا دعا بتائیں۔ (۲) قرض کی ادائیگی کے لیے کوئی عمل یا دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 153802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1324-1202/H=11/1438

    (۱) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا یہ دعا ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھنے کا اہتمام کرتے رہیں اور گناہوں سے بچنے کا وظیفہ یہ ہے کہ ہمت کرکے گناہ کو چھوڑدیں یعنی عزم اتنا قوی کرلیں کہ خواہ جان نکل جائے مگر گناہ ہرگز نہ کروں گا، اگر عزم وہمت ہی میں کمزوری ہوئی تو پھر گناہ کا چھوٹنا مشکل ہی مشکل دکھلائی دے گا۔

    (۲) اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اس دعاء کو نمازوں کے بعد اور سوتے وقت نیز چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند