• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153646

    عنوان: سچے دل سے فوراً توبہ کرلی اللہ سے اور بندے سے بھی، پھر بھی کیا اس قابل نہیں کہ بندہ مجھے معاف کرسکے اور واپس اپنا سکے؟

    سوال: سچے دل سے فوراً توبہ کرلی اللہ سے اور بندے سے بھی، پھر بھی کیا اس قابل نہیں کہ بندہ مجھے معاف کرسکے اور واپس اپنا سکے؟

    جواب نمبر: 153646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1268-1185/sn=11/1438

    جب اللہ تعالیٰ سے آپ نے سچے دل سے توبہ کرلی، نیز بندے سے بھی معافی مانگ لی تو بندے کو بھی چاہیے کہ آپ کو معاف کردے۔ ابن ماجہ کی ایک روایت میں ہے کہ جو شخص کسی سے اپنی غلطی کی معافی مانگے تو اسے چاہیے کہ معاف کردے، معافی طلب کرنے کے باوجود اگر وہ معاف نہ کرے تو اسے ناجائز ٹیکس وصول کرنے والے کے گناہ کے مثل گناہ ملے گا۔ من اعتذر إلی أخیہ بمعذرة فلم یقبلہا کان علیہ مثل خطیئة صاحب مَکس (ابن ماجہ، رقم: ۳۷۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند