• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153576

    عنوان: نارمل پیدائش کے لیے دعا

    سوال: حضرت، نارمل طریقے سے ولادت ہو اور کوئی مشکل پیش نہ آئے، اس کے لیے کوئی دعا بتادیں نیز پیدائش کے وقت ماں اور بچہ کی حفاظت کے لیے کوئی دعا بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 153576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1236-1158/sd=11/1438

    اِذَا السَّماء ُ انشَقَّت وأذِنَت لرَبِّہا وَحُقَّت واِذا الأرضُ مُدَّت وألقَت مَا فیہا وَ تَخَلَّت وَ أذِنَت لرَبِّہا وَ حُقَّت؛ ان آیتوں کو کسی میٹھی چیز پر پڑھ کر اپنی حاملہ اہلیہ کو کھلادیں، ان شاء اللہ ولادت میں سہولت ہوگی۔ ( بہشتی زیور، نواں حصہ، ۵۵۴ )

    ------------------------

    نوٹ: قرب ولادت کے وقت حاملہ کو کھلادیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند