• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153563

    عنوان: دماغی مرض کے لیے دعا

    سوال: (۱) اکثر میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ کوئی کام کے آخر میں کم ہمت ہو جاتا ہوں، مثال کے طور پر جب بھی میں نے کوئی کام شروع کیا ہے تو شروع میں میری ہمت اعلی درجہ کی ہوتی ہے اور جذبہ بھی اچھا ہوتا ہے پر جیسے ہی کام اختتام کو پہنچتا ہے میں کم ہمت ہو جاتا ہوں اور جذبہ کم ہونے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے مجھے زندگی کے کئی معاملے میں رسوائی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ (۲) میرے اندر خوف بہت ہے․․․․ بات یہ ہے کہ گذشتہ چار پانچ سال مجھے اور میرے گھر والوں کو تکلیف کا بہت سامنا کرنا پڑا (ایسے ناگوار حالات جس کا ہم پہلے گمان بھی نہیں کرسکتے تھے ویسے حالات آئے)․․․ یہ ٹینشن مجھے اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے، ہمیشہ دماغ میں آگے کے حالات اور پچھلی تکلیف کے دور کی یادیں پنپتی رہتی ہیں، ایک فکر اور خوف ہمیشہ سوار رہتا ہے ․․․․․ اور یہی وجہ ہے کہ ایک بیٹا فکر میں لگا رہتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میرا وزن بڑھ گیا․․․․ براہ کرم آپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں بتائیں کہ مجھے کوئی نفسیاتی بیماری تو نہیں یا پھر کوئی بدنظری ہو یا پھر شاید میرے عمل میں کوتاہی کا نتیجہ تو نہیں۔

    جواب نمبر: 153563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1270-1252/B=12/1438

    آپ کو نفسیاتی مرض ہے؛ لہٰذا آپ روزانہ ایک سو (۱۰۰) مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانچ سو بار لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھا کریں، اور مسلسل اللہ رب العزت سے دعاء کرتے رہیں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند