• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153337

    عنوان: رشتے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں

    سوال: میری امی 4 سال سے پریشان ہیں ،میری بہن کا رشتہ نہیں ہوتا اور میرے بھائی کا بھی رشتے نہیں ہوتا، امی بہت پریشان ہیں۔ آپ دعا کریں اور کوئی وظیفہ یا کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 153337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1143-1173/sd=11/1438

    آپ صبح و شام ایک سو گیارہ مرتبہ یا مُنعِمُ اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں، انشاء اللہ اللہ کی مدد ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند