• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153275

    عنوان: درود جو حدیث سے ثابت نہ ہو اسے پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میرے شیخ جن سے میں بیعت ہوں، ایک درود ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ ہمارے سلسلے کا درود ہے، الفاظ کچھ یوں ہے۔ صلی اللہ علی حبیبہ محمد والہ وسلم ۔ میرے شیخ یہ فرماتے ہیں کہ مجھے درود ابراہیمی کے بجائے اس درود کے پڑھنے سے زیادہ فائدہ ہوگا، کیا ان کی یہ بات درست ہے کہ آدمی جس سلسلہ سے بیعت ہوتا ہے اس سلسلہ کا درود زیادہ فائدہ دیتا ہے؟ اگر میں حدیث سے ثابت درود پڑھوں گا تو کم فائدہ ہوگا مجھے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1214-1174/N=11/1438

    آپ کے شیخ نے جو درود بتایا ہے، اس کا نام درود حبیبیہ ہے، مشائخ اپنے مریدین کو بہت سے اعمال بہ طور علاج بتاتے ہیں؛ اس لیے ممکن ہے کہ آپ کے شیخ نے یہ درود آپ کے لئے بہ طور علاج تجویز کیا ہو؛ لہٰذا آپ اپنے شیخ کی ہدایت کے مطابق دردود حبیبیہ پڑھا کریں اور جب علاج مکمل ہوجائے تو آپ زیادہ سے زیادہ درود ابراہیمی یا دیگر منقول درودوں کا اہتمام کریں، باقی منقول دعاوٴں اور دودر شریف کے کلمات کی افضلیت میں کچھ شبہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند