• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152995

    عنوان: قبر پر فاتحہ کس طریقے سے پڑھی جائے اور کیا پڑھا جائے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! قبر پر فاتحہ کس طریقے سے پڑھی جائے اور کیا پڑھا جائے؟

    جواب نمبر: 152995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1071-887/D=11/1438

    قبرستان پہنچ کر مرحومین کو ان الفاظ میں سلام کریں السَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَہْلَ الْقُبُورِ الْمُؤْمِنِینَ، وَالْمُسْلِمِینَ أَسْتَغْفِرُ اللہَ لَنَا وَلَکُمْ , أَنْتُمْ سَلَفُنَا، وَنَحْنُ بالْأَثَرِ (مشکاة: ۱۵۴)

    پھر درود شریف، الحمد شریف (پوری سورہ) تین مرتبہ سورہٴ اخلاص (قل ہو اللہ احد) اور اس کے علاوہ جو سورتیں چاہیں پڑھیں مثلاً سورہٴ یٰسین، ملک، الہکم التکاثر وغیرہ پڑھ کر پھر درود شریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں یا اللہ جو کچھ ہم نے پڑھا ہے اس کا ثواب فلاں فلاں مرحومین کو پہنچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند