• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152894

    عنوان: نرینہ اولاد کے لیے دعا

    سوال: میری پہلے سے ایک لڑکی ہے جو کہ آپریشن کے ذریعہ ہوئی ہے اور اب میری بیوی حمل سے ہے تو نیک نرینہ اولاد کے لیے کوئی دعا تبائیں۔ اور نارمل پیدائش کے لیے بھی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 152894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1185-1084/H=11/1438

    ہرنماز کے بعد اور باوضو سوتے وقت آپ اور آپ کی اہلیہ سورہٴ مریم کا پہلا رکوع پڑھنے کا اہتمام کریں اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیا کریں اور درمیان میں ایک دفعہ سورہٴ مریم کا پہلا رکوع پڑھیں (سولہویں پارہ کے شروع میں سورہٴ مریم ہے)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند