• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152514

    عنوان: مجمع کے سامنے بات کرنے سے ڈر لگتا ہے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں؟

    سوال: میں سہ روزہ اور چلہ اور چار مہینے میں جاتا ہوں، الحمد للہ! بہت مزہ آتا ہے۔ الحمد للہ! اللہ کے کلام کا حفظ بھی کیا ہوا ہوں۔ بات اصل یہ ہے کہ جب بھی مجھے مشورہ سے کوئی بیان یا پھر ۶/ صفات کے مذاکرہ وغیرہ کی ذمہ داری دی جاتی ہے تو مجھے ایک خوف سا ہوتا ہے، زبان لڑکھڑانے لگتی ہے، میری یہ کیفیت دیکھ کر سارے لوگ ہنسنا شروع کردیتے ہیں۔ دل کو تکلیف ہوتی ہے لیکن پھر میں آگے سوچتا ہوں کہ کام اللہ کا ہے، ہم کو ان چیزوں سے اثر نہیں لینا چاہئے۔ اور پھرامیر کی اطاعت میں پھر کوئی مذاکرہ کر لیتا ہوں، لیکن پھر وہی کیفیت ہوتی ہے۔ مختصراً مجھے مجمع کے سامنے بات کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ اور ڈر کی یہ کیفیت ہوتی ہے کہ پسینہ نکل آتا ہے۔ براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1069-1059/N=11/1438

    آپ مذاکرہ شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ درج ذیل دو دعائیں پڑھ لیا کریں:

     اللّٰھُمَّ اھْدِنِيْ وَسَدِّدْنِیْ اور یَا قَوِيُّ قَوِّنِيْ وَقَلْبِيْ، ان شاء اللہ آپ کی ڈر وخوف وغیرہ کی کیفیت جاتی رہے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند