• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152483

    عنوان: خواب کی بات پر عمل کرنا ضروری نہیں ہوتا

    سوال: میں ایک انجینئر ہوں اور ایک سال سے زائد عرصے سے روزگار کی تلاش میں ہوں۔ میں نے چند ہفتوں پہلے ایک خواب دیکھا تھا ۔جس میں ایک قریبی مولوی صاحب نے مجھے بغرض تلاش معاش باہر (بیرون ) جانے کا مشورہ دیا تھا۔ برائے مہربانی تعبیر بتلایں۔

    جواب نمبر: 152483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 933-756/D=9/1438

    خواب کی بات پر عمل کرنا ضروری نہیں ہوتا، نہ ہی خواب کا اشارہ ظاہر پر ہونا ضروری ہے۔

    لہٰذا آپ اپنے خیرخواہ سے مشورہ کریں اور مناسب ہو تو انہیں مولوی صاحب سے بیداری میں مشورہ کریں اگر کوئی مناسب جگہ باہر جانے کی مل رہی ہو اور ان لوگوں کے مشورہ اور آپ کے حالات کے تحت وہاں جانا مفید معلوم ہو تو استخارہ کرکے جانے کا فیصلہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند