• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152271

    عنوان: میں چاہتی ہو ں کہ باہر ملک چلی جاؤں

    سوال: میرے ماں اورباپ نے بہت ظلم کیا ہے ۴۱ سال، میں اب چاہتی ہو ں کہ کے باہر ملک چلی جاؤں اور وہا ں رہوں،باہر ملک جانے کے لیے دعا اور وہاں نوکری کے لئے بھی دعا بتا دیں۔

    جواب نمبر: 152271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1107-1003/H=10/1438

    معلوم نہیں کہ ماں باپ نے آپ پر کیا ظلم کیا ہے؟ بہتر یہ ہے کہ آپ باہر ملک ہرگز نہ جائیں بالخصوص نوکری کی خاطر سفر بیرون ملک کا نہ کریں اللہم إنا نسئلک الہدی والتقی والعفاف والغنی یہ دعاء ہرنماز کے بعد بالخصوص رات کو سوتے وقت بہت لجاجت سے مانگا کریں اور اپنے معاملات میں حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کراچی سے فون پر یا جس طرح حضرت مفتی صاحب موصوف زاد مجدہ ارشاد فرمائیں مشورہ لے کر ان کی ہدایت کے مطابق عمل کیا کریں، ان شاء اللہ اس طرح عمل کرنے سے بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند