• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151133

    عنوان: کاروبار میں ترقی کے لیے کوئی مجرب دعاء بتائیں۔

    سوال: حضرت کچھ مہینہ پہلے میں نے کاروبار شروع کیا تھا، جو تھوڑا بہت چلا بھی لیکن میرے بھائیوں کی حسد اور کینہ کی وجہ سے وہ اب بند ہونے کے کگار پر ہے جس سے میں بہت زیادہ دل برداشتہ ہوں اور کوئی غلط قدم مجھ سے اٹھ سکتا ہے: (۱) کاروبار بچانے کے لیے کوئی مجرب دعا بتائیں۔ (۲) کاروبار میں ترقی کے لیے کوئی مجرب دعاء بتائیں۔ (۳) کاروبار کو دشمنوں اور حاسدوں کی حفاظت سے بچنے کی کوئی مجرب دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 151133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 848-840/sd=9/1438

    (۱تا ۳) صبح و شام ان دعاوٴں کے پڑھنے کا خوب اہتمام کریں:

    اللہم أکثر مالی، وولدی، وبارک لی فیما أعطیتنی۔ اللہم احفظنی بالإسلام قائما، واحفظنی بالإسلام قاعدا، واحفظنی بالإسلام راقدا، ولا تشمت بی عدوا ولا حاسدا. اللہم اغفر لی، واہدنی، وارزقنی، وعافنی۔ اللہم زدنا ولا تنقصنا، وأکرمنا ولا تہنا، وأعطنا ولا تحرمنا، وآثرنا ولا توٴثر علینا، وأرضنا وارض عنا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند