India

سوال # 150967

مجھے برص (جلد میں سفید داغ) کی بیماری ہے بہت دنوں سے ۔
براہ کرم اس کے لیے کوئی قرآنی دعا یا وظیفہ بتادیں۔ جزاک اللہ

Published on: Apr 19, 2017

جواب # 150967

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 678-653/B=6/1438



حدیث شریف میں ایک دعا آتی ہے آپ اسے روزانہ سات دفعہ پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھ پر دم کرکے پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں وہ دعا یہ ہے : أَسْأَلُ اللہَ الْعَظِیمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ، أَنْ یَشْفِیَ اور یا سلام روزانہ کثرت سے پڑھتے رہیں یہ دونوں دعائیں بہت مجرب ہیں، خوب اخلاص کے ساتھ پڑھتے رہیں، اللہ تعالی آپ کو شفاء کامل عطا فرمائے ۔ آمین



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات