• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150679

    عنوان: میاں بیوی کے تعلق کی حفاظت کے لیے دعا بتائیں

    سوال: میری شادی ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، شادی کے پہلے سال میں میرے شوہر مجھ سے محبت کرتے تھے اور بہت زیادہ خیال رکھتے تھے، مگر اچانک میری سالگرہ کے بعد ان کا رویہ بدل گیا، انہوں نے مجھے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے کبھی کبھار محسوس ہوتاہے کہ میں تم کو چھوڑدوں ،کسی بات یہ خیال شدت سے آتاہے ، کچھ دن پہلے وہ بہت زیادہ ناراض تھے اور انہوں نے غصے کی حالت میں کہا کہ میں تم کو طلاق دیدوں گا (استغفر اللہ )، میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آتاہے کہ وقت بے وقت بغیر کسی وجہ کیکیوں وہ مجھ پر خفا ہوتے ہیں، میں بہت زیادہ فکرمند ہوں اور میں پہلی ولادت کی امید سے ہوں، میں اپنے رشتے کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرسکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 150679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 681-549/D=8/1438

    آپ ”یَا لَطِیفُ یَا وَدُوْدُ“ کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ شوہر مہربان رہیں گے اور خفگی دور ہوجائے گی۔

    ”تم کو طلاق دیدوں گا“ کے ا لفاظ سے طلاق نہیں پڑی یہ صرف دھمکی کے الفاظ ہیں؛ لیکن ایسے الفاظ بھی شوہر کو زبان سے نہیں کہنا چاہیے۔ ان کی طرف سے جو بیجا قسم کی باتیں ظاہر ہوں ان پر صبر کیجیے اور ا للہ تعالیٰ سے اپنے اور ان کے دین پر مستقیم رہنے کی دعا کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند