• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150379

    عنوان: حالات خراب ہونے پر كونسی دعا پڑھنی چاہیے؟

    سوال: (۱) حضرت ! ہمارے ملک انڈیا کا ماحول اب پہلے جیسا نہیں رہا ، فرقہ پرستی عروج پر ہے ، فرقہ پرستی اور تعصب بڑھ رہا ہے، مسلمان کی جان و مال اور عصمتیں محفوظ نہیں ہیں، ہمارا گھر علاقے میں اکیلا مسلم گھر ہے، فرقہ وارانہ فساد ہوتے رہتے ہیں۔ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ خدا ناخواستہ کبھی ایسا ماحول ہو جائے ہمارے یہاں، تو ہم کیا کریں؟ کس دعا یا وظیفہ کا استعمال ہمارے لیے فوری طور پر مفید ہوگا؟ (۲) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کر رہے تھے تو سورہ یٰسین کی وہ کون سی آیت تھی کہ جس کی برکت سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کی بستی سے ان کے سامنے سے گذر گئے پر انہیں دکھائی تک نہیں دیا ، کیا اس آیت کا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 150379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 997-951/L=8/1438

    (۱) ایسی صورت میں آیت کریمہ ﴿لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ﴾ کا ورد ان شاء اللہ مفید رہے گا۔

    (۲) آپ مکمل سورہٴ یٰسین شریف اسی مقصد کے لیے پڑھیں ان شاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند