• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150029

    عنوان: ذہن بہت کمزور ہے اس کے لئے کوئی آسان وظیفہ بتائیں

    سوال: حضرت میرا ذہن بہت کمزور ہے اس کے لئے کوئی آسان وظیفہ بتائیں، پڑھائی میں دل نہیں لگتا اس کے لئے بھی آسان وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 150029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 649-597/N=6/1438

    (۱) : جن فرض نمازوں کے بعد سنتیں نہیں ہیں، ان میں فرض نماز کے سلام کے بعد اور جن کے بعد سنتیں ہیں، ان میں سنتوں کے سلام کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ۱۱/ بار یَا قَوِيُّ پڑھا کریں، إن شاء اللہ آپ کا ذہن وحافظہ مضبوط ہوجائے گا۔ نیز گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کریں اور استغفار کی کثرت کریں۔ اللہ تعالی آپ کے ذہن کی کمزوری دور فرمائیں۔

     (۲) : نمبر ایک میں ذکر باتوں کی رعایت کے ساتھ ہر نماز کے بعد ۲۱/ مرتبہ یَا عَلِیْمُ پڑھا کریں، إن شاء اللہپڑھائی میں دل لگے گا۔ اللہ تعالی آپ کو علم نافع عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند