• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149949

    عنوان: چیونٹیاں کیسے ختم ہوں؟

    سوال: ہمارے گھر میں لال رنگ کی چیونٹیاں بہت ہیں، کھانے اور کپڑے میں گھس جاتی ہیں کچا ہو یا پکا ہو، پانی میں بھی چلی جاتی ہیں، کپڑے کاٹ دیتی ہیں، فریج میں بھی ہیں چلی جاتی ہیں بہت پریشان کرتی ہیں۔ براہ کرم کوئی حل بتلائیں۔

    جواب نمبر: 149949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 779-692/sn=7/1438

    چیونٹیاں کیسے ختم ہوں؟ اس کے لیے کیڑے مکوڑے ختم کرنے کی دوائیں جو لوگ بیچتے ہیں ان سے رابطہ کریں؛ باقی اعمالِ قرآنی( ص۲۹۲) میں اس کے لیے ایک عمل بھی لکھا ہوا ہے، اس پر بھی عمل کرسکتے ہیں، وہ عمل یہ ہے: یَا أَیُّہَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاکِنَکُمْ لَا یَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمَانُ وَجُنُودُہُ وَہُمْ لَا یَشْعُرُونَ کسی کاغذ وغیرہ پر لکھ کر ان کے سوراخ میں رکھ دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ سب چیونٹیاں اپنے سوراخ میں داخل ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند