• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149616

    عنوان: بزنس شروع کرنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، اپنا بزنس شروع کرنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 149616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 799-764/M=7/1438

    دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر وبرکت اور کامیابی کی دعا کرکے بزنس شروع کردیں، اور یہ دعا پڑھا کریں: حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر․ اور اس کا خیال ضروری ہے کہ بزنس جائز کام کی ہو اور شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند