• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149613

    عنوان: نظر اتارنے کا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: میری ایک پانچ مہینہ کی لڑکی ہے وہ کچھ دنوں سے اچھے طریقے سے کھانا نہیں کھا رہی ہے، یہاں تک کہ وہ پہلے کی طرح ابھی چلتی پھرتی بھی نہیں اور خاموش رہتی ہے۔برائے مہربانی میری مدد فرمائیں۔ ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ نظر لگی ہوئی ہے، براہ کرم مجھے نظر اتارنے کا کوئی طریقہ یا علاج بتائیں۔

    جواب نمبر: 149613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 813-779/M=7/1438

    حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جس شخص کو نظر بد کسی انسان کی لگ گئی ہو اس پر یہ آیات: وَإِنْ یَکَادُ الَّذِینَ کَفَرُوا لَیُزْلِقُونَکَ بِأَبْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُولُونَ إِنَّہُ لَمَجْنُونٌ، وَمَا ہُوَ إِلَّا ذِکْرٌ لِلْعَالَمِینَ․ (سورہٴ قلم) پڑھ کر دم کردینا اس کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔ مظہری (معارف القرآن: ۸/ ۵۳۹) معوذتین (سورہٴ ناس وفلق) پڑھ کر بھی دم کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند