• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149196

    عنوان: اب مجھ سے میرے شوہر محبت نہیں کررہے ہیں، کیا کوئی دعا /وظیفہ ہے جس کو پڑھنے سے میں ان کی محبت واپس لا سکتی ہوں؟

    سوال: اب مجھ سے میرے شوہر محبت نہیں کررہے ہیں، کیا کوئی دعا /وظیفہ ہے جس کو پڑھنے سے میں ان کی محبت واپس لا سکتی ہوں؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 488-456/N=6/1438

    آپ تین کام کریں، إن شاء اللہ آپ کے شوہر حسب سابق آپ سے محبت کرنے لگیں گے:

    (۱): شوہر کی بے توجہی کے باوجود آپ ان کے ساتھ اچھا برتاوٴ رکھیں، حسب استطاعت ان کی خدمت واطاعت وفرماں برداری میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

    (۲): استغفار کی کثرت کریں، روزانہ کم ازکم تین تسبیح استغفار کی ضرور پڑھیں۔

    (۳):کھانے پینے کی تمام چیزوں پرسات بار بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کردیا کریں؛ کیوں کہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم میں اللہ تعالی کی دو اہم صفات آئی ہیں؛ ایک: رحمن، دوسرے: رحیم ، انشاء اللہ ان کا اثر ہوگا اور آپ کے شوہر آپ پر مہربان ہوجائیں گے؛ البتہ آپ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پڑھنے اور دم کرنے کا عمل ان کے سامنے نہ کریں، ورنہ وہ خواہ مخواہ آپ پر جادو ٹونا کا الزام لگائیں گے۔

     اللہ تعالی آپ کی پریشانی دور فرمائیں اور شوہر کی سابقہ محبت واپس لے آئیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند