• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14919

    عنوان:

    الحمد للہ میں گزشتہ ایک سال سے تبلغی جماعت میں شامل ہوا ہوں اور الحمد للہ بہت سارے گناہوں کو میں نے چھوڑ دیا ہے۔ اب چند دنوں سے کچھ پریشانیاں یعنی کچھ برے خیالات میرے ذہن میں آتے ہیں بدنظری بھی پیش آتی ہے میری طرف سے اور میں بہت پریشان ہوتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ دیں اور مجھ کو کچھ وظیفہ بھی بتائیں تاکہ میں ان گناہوں کو چھوڑ سکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1304=1240/ب

    جب بھی برے خیالات آئیں تو تین مرتبہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر تھتکار دیا کریں۔ نگاہ نیچی رکھنے کا اہتمام کریں، بدنظری سے محفوظ رہیں گے۔ آپ لا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم کثرت سے پڑھتے رہیں، پریشانیاں دور ہوجائیں گی، جماعت میں جاتے رہیں اور زیادہ دنوں کے لیے جائیں، ان شاء اللہ جماعت میں جانے کی برکت سے برائیاں اور پریشانیاں آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔ ہوسکے تو صبح اور شام ایک ایک تسبیح ان تسبیحات میں سے پڑھ لیا کریں۔ استغفار ۱۰۰ مرتبہ، کلمہ طیبہ ۱۰۰ مرتبہ، درود شریف ۱۰۰ مرتبہ، تیسرا کلمہ ۱۰۰ مرتبہ۔ ان شاء اللہ دلجمعی حاصل ہوگی اور دنیا وآخرت دونوں جہان میں ترقیات حاصل ہوں گی۔ گناہوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند