• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 148476

    عنوان: میرے شوہر مجھ میں دلچسپی نہیں لیتے کوئی وظیفہ بتادیں؟

    سوال: میری شادی ہوئے ایک سال ہوا ہے، اور میرے شوہر اپنی سابقہ گرل فرینڈ میں اتنی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں وہ میرے ساتھ نہیں سوتے ہیں اور وہ مجھے طلاق دینے کے لیے تیار ہیں۔ براہ کرم، اس رشتہ کو باقی رکھنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 148476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 551-509/SN=5/1438

    بعد نماز عشاء، گیارہ دانے سیاہ مرچ لے کر آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں گیارہ بار ”یالطیفُ یا وَدُوْدُ “ پڑھیں اور شوہر کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈالدیں اور اللہ تعالی سے بقائے رشتہ اور شوہر کے آپ کی طرف مائل ہونے کے لیے دعائیں کریں، ان شاء اللہ دعا قبول ہوگی اور رشتہ برقرار رہے گا، کم از کم چالیس روز یہ عمل کریں۔ (بہشتی زیور: ۹/۷۶) اور ساتھ ساتھ خاندان کے بڑوں کے ذریعے بات چیت سے بھی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں، اللہ تعالی آپ کی پریشانی کو دور فرمائیں، آمین۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند