INDIA

سوال # 148301

امتحان کے لیے میرا ذہن کیسے تیز ہوسکتاہے؟کیا کوئی وظیفہ ہے جس سے مجھے امتحان میں مدد مل سکتی ہے؟

Published on: Mar 13, 2017

جواب # 148301

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 321-474/sd=6/1438



ذہن کی تیزی کے لیے حضرت تھانوی رحمہ الله   نے اعمال قرآن میں یہ عمل لکھا ہے کہ سورہ بقرہ کی شروع کی پانچ آیتیں جمعرات کے دن ابتدائی حصہ میں کسی پاک برتن میں لکھ کر اُس میں پانی ڈال کر پی لے، پھررات کو پیے، اسی طرح تین دن یا پانچ دن کرے، انشاء اللہ ذہن تیز ہوگا، نفس میں قوت ہوگی اور دل میں علم کو قرار حاصل ہوگا۔ اعمال قرآنی، ص: ۴۸)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات